ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے ووٹرس مئی کی گرمی برداشت کرسکتے ہیں، لیکن کانگریس کو برداشت نہیں کریں گے : گلبرگہ میں وزیراعظم مودی کا اب نیا دعویٰ

کرناٹک کے ووٹرس مئی کی گرمی برداشت کرسکتے ہیں، لیکن کانگریس کو برداشت نہیں کریں گے : گلبرگہ میں وزیراعظم مودی کا اب نیا دعویٰ

Fri, 04 May 2018 03:51:00    S.O. News Service

گلبرگہ،03؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں  اب کچھ ہی دن باقی بچے ہیں ۔ سبھی پارٹیوں نے اس اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ جمعرات کو گلبرگہ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ عوام کا جوش دیکھنے کے بعد یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کرناٹک کی عوام مئی کی گرمی برداشت کرسکتی ہے، لیکن کانگریس کی حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کرسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کرناٹک بہادری کی شناخت رکھتا ہے، لیکن کانگریس نے فیلڈ مارشل کرییپّا اور جنرل تھمیّا کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ سب کو معلوم ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ 1948 میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور وزیر دفاع کرشنا مینن نے جنرل تھمیّا کی توہین کی۔مودی نے کہاکہ معمولی قیمت کی حمایت کو لے کر سوامی ناتھ کمیشن کے مشورے پر کانگریس طویل وقت تک بیٹھی رہی، یہ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کچھ نہیں کیا تو جب ہماری حکومت نے اسے نافذ کیا تو کم سے کم کانگریس خاموش تو رہ ہی سکتی ہے۔نریندر مودی نے یہ بھی کہاکہ کلبرگی آج دالوں کے لئے ایک برانڈ بن گیا ہے، جو تور دال ہم کھاتے ہیں، وہ یہاں کے کسانوں کی سخت محنت کا پھل ہے۔ یوپی میں ہم ابھی ابھی اقتدار میں آئے ہیں، لیڈران کم از کم قیمت کی حمایت کی بات کررہے تھے، لیکن کسی نے دیا نہیں، لیکن یوگی حکومت نے اقتدار میں آنے کے کچھ دنوں بعد ہی یہ کردکھایا ہے۔ کسان لیڈر یدی یورپا اقتدار میں آئے تو کرناٹک کے کسانوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ دوسری جانب کانگریس صدر راہل گاندھی بھی آج ہی بڑی ریلی کرنے والے ہیں۔ وہیں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج سے ہی جمعرات میں اپنی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔نریندر مودی گلبرگہ، بلاری اور بنگلور میں ریلیاں کرنے والے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی بھی یہاں بیدار ضلع میں چار ریلیاں کرنے والے ہیں۔ ووٹنگ کا دن قریب آتے آتے کرناٹک کا الیکشن بے حد دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔ بی جے پی کے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار یدی یورپا نے دعوی کیا ہے کہ اگلے وزیراعلی وہی بننے والے ہیں۔واضح رہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کوووٹنگ ہونی ہے جبکہ 15 مئی کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔


Share: